ہومتازہ ترینڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کر...

ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کر لیا

سڈنی (لارڈ میڈیا) سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کر لیا ہے۔ اپریل میں سڈنی میں رینڈم ٹیسٹ کے ذریعے ان پر چارج عائد ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی میں ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وارنر نے اپنی حرکت کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے ذمہ داری قبول کی ہے۔ بدھ کو سماعت میں ان کی ذاتی حاضری کی ضرورت نہیں تھی۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وارنر نے جرم قبول کر لیا ہے، تاہم سزا کا فیصلہ 18 اگست کو سنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس جرم کی کم از کم سزا 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ سے نااہلی، 2200 آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ اور 9 ماہ قید بھی شامل ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وارنر پاکستان سپر لیگ کے دوران چھٹیاں گزارنے سڈنی گئے تھے اور واپس جاتے ہوئے ان کا ڈرنک ڈرائیو ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں