گوجرانوالہ (لارڈ میڈیا): گوجرانوالہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔
میٹرو منصوبے کے باعث جی ٹی روڈ پر پانی اور کیچڑ جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ جگہ جگہ واسا کی کھدائیوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
گزشتہ روز بارش کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔


