ہومتازہ ترینلامین یمال کی گرل فرینڈ اور کانٹنٹ کریئٹر انیس گارشیا کو...

لامین یمال کی گرل فرینڈ اور کانٹنٹ کریئٹر انیس گارشیا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

بارسیلونا (لارڈ میڈیا): بارسیلونا کے نوجوان اسٹار لامین یمال کی گرل فرینڈ اور کانٹنٹ کریئٹر انیس گارشیا نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور نفرت انگیز پیغامات ملنے کے بعد ایک طویل بیان جاری کیا ہے۔ انیس گارشیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ ایک معمولی پوسٹ اس قدر نفرت انگیز ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی ایک انسان ہیں، جنہیں احساسات اور جذبات ہوتے ہیں۔

انیس گارشیا نے کہا کہ وہ تعمیری تنقید کو سمجھتی ہیں، لیکن کسی کی تذلیل یا توہین کرنے میں فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ تبصرہ کرنے سے پہلے یاد رکھیں کہ اسکرین کے پیچھے بھی ایک انسان ہوتا ہے جس کے اپنے جذبات ہوتے ہیں۔

انیس گارشیا نے کہا کہ وہ کسی سے محبت کا مطالبہ نہیں کرتی، صرف ہمدردی اور انسانیت کی درخواست کرتی ہیں، کیونکہ کوئی بھی شخص ہزاروں نفرت انگیز پیغامات کا مستحق نہیں ہوتا۔

یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب اسپین کی 2026 فیفا ورلڈ کپ جیت کی تقریبات کی تصاویر وائرل ہوئیں، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ لامین یمال نے انیس گارشیا کو نظرانداز کیا۔ اس کے بعد ان کے تعلقات ختم ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہوئیں اور انیس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں