کابل (لارڈ میڈیا): افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شہپور زادران کینسر کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ شہپور زادران افغانستان کرکٹ کے ابتدائی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ ان کے جنازے کا اعلان خاندان کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
شہپور زادران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ افغانستان کے متعدد کھلاڑی ان کی عیادت کے لیے اسپتال جاتے رہے۔
شہپور زادران نے افغانستان کی قومی ٹیم کی جانب سے 44 ون ڈے اور 36 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کی تھی۔


