نیویارک (لارڈ میڈیا) فیس بک، جو دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے تحت صارفین اب اپنی پوسٹس کے ویو کاؤنٹ دیکھ سکیں گے۔ میٹا کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے اور فی الحال یہ محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فیس بک میں پوسٹ ویو کاؤنٹس کو مین پوسٹ ڈسپلے میں دکھایا جائے گا، تاہم یہ صرف وہی فرد دیکھ سکے گا جس نے مواد پوسٹ کیا ہوگا۔ اس کا مقصد صارفین کو اپنی پوسٹس کی پرفارمنس کا بہتر اندازہ فراہم کرنا ہے۔
میٹا کا کہنا ہے کہ ویو کاؤنٹس پر توجہ مرکوز کرنے کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو یہ پتہ چل سکے کہ کس طرح کا مواد لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس سے پہلے صارفین لائیکس کی بنیاد پر پرفارمنس کا اندازہ لگاتے تھے، لیکن میٹا کے خیال میں یہ طریقہ بہترین نہیں۔
فیس بک میں الگورتھم صارف کی دلچسپی کا اندازہ کرکے پوسٹس دکھاتا ہے اور اکثر پوسٹس ایسے صارفین کی ہوتی ہیں جن کو آپ فالو نہیں کر رہے ہوتے۔ نئے فیچر کی آزمائش جاری ہے اور عمومی دستیابی کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔


