ہومانٹرنیشنلبھارت میں بیوی نے شوہر کو ٹوائلٹ کلینر انجیکشن سے قتل کردیا

بھارت میں بیوی نے شوہر کو ٹوائلٹ کلینر انجیکشن سے قتل کردیا

نظام آباد (لارڈ میڈیا): بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک بیوی نے آشنا کی خاطر اپنے شوہر کو ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن لگا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، 35 سالہ پرشانت کی والدہ نے یکم جولائی کو پولیس کو شکایت درج کروائی جس میں انہوں نے بیٹے کی موت کو پرسرار قرار دیا اور بہو سندھیا پر شک ظاہر کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سندھیا اور اس کے دوست انیل کو گرفتار کر لیا۔

پولیس تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ سندھیا انیل سے تعلق میں تھی اور انہوں نے پرشانت کو راستے کی رکاوٹ سمجھتے ہوئے قتل کا منصوبہ بنایا۔ اس منصوبے میں کرائے کے قاتل وینکٹا سائی نے بھی مدد کی۔ وینکٹا سائی نے پرشانت کو شراب پلائی اور چھت سے نیچے دھکا دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں، انیل کے کہنے پر سندھیا نے پرشانت کو ٹوائلٹ کلینر اور بے ہوشی کی دوا کا انجیکشن دیا اور پلنگ سے نیچے گرا دیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں