ہومانٹرٹینمنٹدھوپ میں میری آنکھوں کا رنگ بدل جاتا ہے، فضا علی

دھوپ میں میری آنکھوں کا رنگ بدل جاتا ہے، فضا علی

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی آنکھوں کا رنگ دھوپ میں تبدیل ہوتا رہتا ہے، جس کے باعث وہ دھوپ میں گاڑی نہیں چلا سکتیں۔

حال ہی میں فضا علی اپنے شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی شو کی مہمان بنیں جہاں میزبان نے ان سے کئی دلچسپ سوالات کیے۔

انٹرویو کے دوران فضا علی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز یا تصاویر کچھ لوگوں کو ہضم ہوجاتی ہیں جبکہ کچھ کو پھکی کھانی پڑتی ہے۔

میزبان کے سوال پر فضا کے شوہر نے بتایا کہ کبھی کبھار فضا گاڑی چلاتے ہوئے سو بھی جاتی ہیں، جس پر میزبان حیران ہوئے۔

اس موقع پر فضا نے وضاحت کی کہ انہیں دھوپ کی روشنی سے مسئلہ ہے، جس کے باعث ان کی آنکھوں کا رنگ گرگٹ کی طرح نیلا، پیلا، ہرا اور کالا ہو جاتا ہے، اس وجہ سے وہ دھوپ میں گاڑی چلانے سے گریز کرتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں