ہوماہم ترینشہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ، ترک قیادت سے اہم ملاقات...

شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ، ترک قیادت سے اہم ملاقات کریں گے

استنبول (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اتاترک ایئرپورٹ پر ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور دیگر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکومتی وفد بھی موجود ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ون آن ون ملاقات، اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

دونوں رہنما پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون، توانائی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم استنبول میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ کانفرنس ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں