ہومUncategorizedاسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس معطل کر دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹرویز پر ایم ٹیگ نہ ہونے یا کم بیلنس کی صورت میں 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے کے حوالے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے 30 مئی 2025 کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے این ایچ اے کو آئندہ حکم تک اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔

یہ درخواست ایڈووکیٹ جلال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایم ٹیگ نہ ہونے یا کم بیلنس کی بنیاد پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، حالانکہ این ایچ اے کو قانون کے تحت اس کی اجازت حاصل نہیں۔

عدالت نے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین اگست تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ درخواست پر مزید سماعت تک نیشنل ہائی وے اتھارٹی اضافی ٹول ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں