ہوماہم ترینتیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں ملا

تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں ملا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا، بلکہ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سوشل میڈیا پر وضاحت دی ہے۔

وزیر پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 22 جون کو 98.35 ڈالر فی بیرل تھی، جو 26 جون کو 91.68 ڈالر فی بیرل تک کم ہو گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 109.09 ڈالر سے کم ہو کر 104.79 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ ڈیزل پر لیوی 6 روپے 57 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر، پیٹرول پر 39 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت صارفین تک ممکنہ فائدہ پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم کے دور میں پیٹرول کی قیمت میں 155 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر کمی کی جا چکی ہے۔

حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کی بھی اعلان کیا ہے، جس سے فضائی کمپنیوں کے ایندھن کے اخراجات میں کمی آئے گی۔ تاہم، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کی کمی کے باوجود مقامی سطح پر کمی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو ریلیف نہیں مل سکا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں