حیدرآباد (لارڈ میڈیا): بھارت کے شہر حیدرآباد میں سڑک کا نام ‘ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو’ رکھ دیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے اس اقدام کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اظہار تشکر کیا ہے۔
تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے حیدرآباد میں اس سڑک کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھا ہے جہاں امریکی قونصل خانہ اور مائیکروسوفٹ، گوگل اور ایمازون جیسے امریکی کمپنیوں کے دفاتر موجود ہیں۔
کانگریس نے یہ اقدام اس کے باوجود کیا ہے کہ سابق امریکی صدور بل کلنٹن اور جارج بش نے حیدرآباد کا دورہ کیا تھا، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال یہاں کا دورہ نہیں کیا۔
اس فیصلے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید تنقید کی ہے اور اسے کانگریس کی منافقت قرار دیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے دوسرے دور میں امریکا اور بھارت کے تعلقات خراب ہوئے ہیں، جبکہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے جس کی وجہ بھارت پر اضافی ٹیرف کا نفاذ ہے۔


