ہوماہم ترینلاہور سمیت پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ، پارہ 40 ڈگری...

لاہور سمیت پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ، پارہ 40 ڈگری تک

لاہور (لارڈ میڈیا): صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک اور گرم موسم کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے ہی سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور سمیت پنجاب میں بارش برسانے والا کوئی مؤثر موسمی سسٹم موجود نہیں، تاہم بعض علاقوں میں مقامی سطح پر بادل بننے کے باعث کہیں کہیں ہلکے بادل چھانے اور ہلکی بارش ہونے کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا موسمی سسٹم 2 جولائی کو پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے اثرات کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ نئے سسٹم کی آمد سے موسم میں بہتری اور گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں