ہومUncategorizedپہلی گولی مظاہرین کی طرف سے چلی پھر تصادم ہوا، آئی...

پہلی گولی مظاہرین کی طرف سے چلی پھر تصادم ہوا، آئی جی آزادکشمیر

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آئی جی آزاد کشمیر لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ پہلی گولی مظاہرین کی طرف سے چلائی گئی، جس کے بعد پولیس کو جوابی فائرنگ کا حق حاصل تھا۔
پریس کانفرنس کے دوران آئی جی نے بتایا کہ مظاہرین نے اے ایس آئی کو روک کر اس پر تشدد کیا اور اس کی ٹانگیں توڑ دیں۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک شخص زخمی اور دوسرا ہلاک ہوا۔

آئی جی نے مزید کہا کہ مظاہرین کے سرغنہ کو گولی پیچھے سے لگی جبکہ پولیس سامنے موجود تھی۔ انہوں نے عوام سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ مظاہرین کے زخمیوں کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکار تعینات تھے۔

آئی جی نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، جنہوں نے بھارتی قونصل خانے کے سامنے پاکستان کا پرچم جلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے شہداء کو گالیاں دینا اور بچوں و عورتوں کو ڈھال بنا کر احتجاج کرنا ناقابل قبول ہے۔

آئی جی نے بتایا کہ شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں