کراچی (لارڈ میڈیا): اداکارہ زینب رضا کو ڈرامے ‘رحمت’ میں بولڈ ڈریسنگ پر مداحوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حالیہ قسط میں ان کا جامنی رنگ کی ساڑھی میں نظر آنا سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ کئی ناظرین نے ان کا بلاؤز غیر معمولی طور پر بولڈ قرار دیا۔ اگرچہ منظر کو ایڈیٹنگ کے ذریعے محدود کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم لباس نے توجہ حاصل کر لی۔
اس واقعے کے بعد صارفین نے ڈراموں میں ملبوسات کے انتخاب پر سوالات اٹھائے، کچھ نے قومی ٹی وی پر زیادہ احتیاط کی ضرورت پر زور دیا جبکہ دیگر نے ہدایت کار اور پروڈکشن ٹیم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔


