ہومانٹرنیشنلایرانی مذاکراتی ٹیموں کا سوئٹزر لینڈ جانے کا فیصلہ

ایرانی مذاکراتی ٹیموں کا سوئٹزر لینڈ جانے کا فیصلہ

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیموں کا سوئٹزر لینڈ جانے کا پروگرام حتمی ہے جہاں مفاہمتی یادداشت کے متن کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ اہم ہے اور مفاہمتی ڈیل کے پہلے پیراگراف میں لبنان کا نام تین بار آیا ہے۔

سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی مذاکرات جمعہ کو برگن اسٹاک میں ہوں گے، جس میں پاکستان، قطر اور دیگر متعلقہ ممالک بھی شریک ہوں گے۔

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے کی صورتحال پر واپس نہیں جائے گی۔ ایران امریکا کے ساتھ مضبوط پوزیشن سے مذاکرات کر رہا ہے اور ایران کی میدانِ جنگ میں فتح نے موجودہ مذاکرات کی بنیاد فراہم کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں