کراچی (لارڈ میڈیا): نیولے کے کاٹنے سے 2026 میں ریبیز کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس میں بیالیس سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ یہ خاتون جیکب آباد کی رہائشی تھیں۔
ترجمان انڈس اسپتال نے بتایا ہے کہ نیولے کے کاٹنے سے متاثر ہونے والی خاتون کا تعلق جیکب آباد سے تھا اور وہ ریبیز کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئیں۔
ریبیز پروگرام کے مینجر افتاب گوہر نے کہا کہ خاتون کو دو ہفتے پہلے نیولے نے کاٹا تھا، لیکن انہوں نے کوئی علاج نہیں کروایا، جس کے باعث یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
ترجمان انڈس اسپتال کے مطابق اس سال انڈس اسپتال میں ریبیز کی وجہ سے نو اموات ہوئیں۔


