ہومتازہ ترینملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ کمی جنوری تا مارچ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے، جس کا اطلاق جون سے اگست 2026 تک ہوگا۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، جس سے ملک بھر کے بجلی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

اس فیصلے کے نتیجے میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا، جس سے آئندہ تین ماہ کے دوران بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں