ہومUncategorizedگلگت بلتستان کے 5 حلقوں کے نتائج روک دیے گئے

گلگت بلتستان کے 5 حلقوں کے نتائج روک دیے گئے

گلگت (لارڈ میڈیا): الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے 5 انتخابی حلقوں کے نتائج روک دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ افسران کو حتمی نتائج جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے انعقاد تک نتائج روک دیے گئے ہیں۔ ضلع دیامر کے حلقے جی بی اے 15، جی بی اے 16 اور جی بی اے 17 جبکہ سکردو کے جی بی اے 8 اور استور کے جی بی اے 13 کے نتائج تاحکمِ ثانی جاری نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو پوسٹل بیلٹس کی اسکروٹنی اور گنتی کا عمل بھی روکنے کا حکم دیا ہے۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اتحاد سے حکومت بننے کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں