ہومانٹرنیشنلآبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوج کا اے ایچ-64 اپاچی گن شپ...

آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوج کا اے ایچ-64 اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

آبنائے ہرمز (لارڈ میڈیا): آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوج کا اے ایچ-64 اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار دونوں اہلکاروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ امریکی اخبار کے مطابق، یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا، اور اس کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک حتمی وجہ تعین نہیں کی جا سکی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے اس حادثے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا گیا جبکہ وائٹ ہاؤس اور سینٹرل کمانڈ نے بھی فوری تبصرے سے گریز کیا۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد خطے میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ امریکی فوجی حکمت عملی کے تحت اپاچی ہیلی کاپٹر ایرانی حدود کے قریب پروازیں کر رہے تھے۔

ایران کی ناکہ بندی کے جواب میں امریکا نے اپنی پابندیاں عائد کی تھیں اور تجارتی جہازوں کے ایرانی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ امریکی بحریہ نے کئی جہازوں کو واپس موڑ دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں