ہومتازہ ترینگلگت حلقہ 15 کے خواتین پولنگ سٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم...

گلگت حلقہ 15 کے خواتین پولنگ سٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم جاری

گلگت (لارڈ میڈیا): گلگت بلتستان قانون اسمبلی کے عام انتخابات کے دوران حلقہ 15 کے خواتین پولنگ سٹیشن لوشی تھک پر امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اعلان کیا کہ لوشی تھک پولنگ سٹیشن پر 15 جون 2026 کو دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ اس دوران پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، پولنگ کے دوران تقریباً 200 ووٹ کاسٹ ہوئے، تاہم پتھراؤ، فائرنگ اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث بیشتر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال نہ کر سکے۔ پولنگ عملے کو سکیورٹی حصار میں نکالا گیا۔

الیکشن کمیشن نے شفاف اور منصفانہ ووٹنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ریٹرننگ آفیسر GBA-15 کو دوبارہ پولنگ کے انتظامات کی ذاتی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلزپارٹی نے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن نے 4 اور آزاد امیدواروں نے 7 نشستیں جیت لیں۔ ایم ڈبلیو ایم نے ایک نشست حاصل کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں