اسلام آباد (لارڈ میڈیا): معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کے شوہر اقبال حسین نے مرد و خواتین کی شادی کی عمروں کے حوالے سے معاشرتی دہرے معیار پر تنقید کی ہے۔ اقبال حسین کا کہنا ہے کہ جب 50 سے 60 سال کا مرد 18 سال کی لڑکی سے شادی کرتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں کرتا، لیکن اگر عورت کسی چھوٹے مرد سے شادی کرے تو لوگ تنقید کرتے ہیں۔
اقبال حسین نے کہا کہ ان کی اور بشریٰ کی عمر میں تھوڑا فرق ہے، جو ان کے لیے کبھی مسئلہ نہیں بنا، مگر معاشرتی باتیں بشریٰ کو متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کا المیہ ہے کہ لوگ دوسروں کو جج کرتے ہیں اور قیامت والے دن کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔
اقبال حسین نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانی سے ہی بشریٰ انصاری کے مداح تھے اور ان کی تصاویر جمع کرتے تھے۔ بشریٰ انصاری نے بھی ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ 1990 کی دہائی میں وہ ایک شو کی میزبانی کر رہی تھیں جہاں اقبال حسین مہمان بنے تھے۔
جوڑے کے مطابق ان کی پہلی ملاقات بعد میں ایک خوبصورت رشتے میں تبدیل ہوگئی۔


