ہومUncategorizedوفاقی آئینی عدالت کا ہائیکورٹس کے اختیارات پر فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت کا ہائیکورٹس کے اختیارات پر فیصلہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی آئینی عدالت نے ہائیکورٹس کے اختیارات سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہائیکورٹس سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت نہیں ہیں۔ یہ فیصلہ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی بنام ماسٹرز ٹائلز کیس میں جاری کیا گیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو کیس جلد نمٹانے کی ہدایت کی استدعا پر کہا کہ ہائیکورٹس کو ہدایات جاری کرنے کے احکامات احتیاط اور مناسب الفاظ میں دیے جائیں، کیونکہ ہائیکورٹس کے پاس اپنے آزاد روسٹر اور کیس مینجمنٹ کے نظام موجود ہوتے ہیں۔

عدالت نے مزید واضح کیا کہ ضلعی عدالتیں جو آرٹیکل 203 کے تحت قائم ہوئیں، ہائیکورٹس کے ماتحت ہوتی ہیں۔ ہائیکورٹس کے فیصلے سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیے جا سکتے ہیں، مگر یہ انہیں ماتحت نہیں بناتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ کوئی بھی حکم یا ہدایت جو ہائیکورٹس کی پالیسی یا کیس فکسیشن پر حاوی ہو، ان کی عدالتی اور انتظامی آزادی میں مداخلت کے مترادف ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں