کوئٹہ (لارڈ میڈیا): بلوچستان میں پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت ایک اجلاس میں تعلیمی ترقی اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے جامع اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم کرنے کے ساتھ ساتھ، صوبے کے 900 اسکولوں میں ڈبل شفٹ تدریسی عمل شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے، تاکہ شرح خواندگی میں اضافہ کیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ تمام فعال سرکاری اسکولوں میں ٹاٹ کلچر ختم کرکے ہر اسکول کو ڈیسک فراہم کیے جائیں گے، جس سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔


