ہومUncategorizedنیو بلیو ایریا میں داخلہ فیس کے خلاف درخواست سماعت کے لئے...

نیو بلیو ایریا میں داخلہ فیس کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں داخلے پر فیس عائد کرنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کل اس اہم درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیو بلیو ایریا میں داخلے پر فیس عائد کرنا غیر قانونی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہے، لہٰذا عدالت اس اقدام کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق نیو بلیو ایریا اسلام آباد کا ایک اہم تجارتی اور کاروباری مرکز ہے جہاں کمرشل مارکیٹس، کارپوریٹ ہیڈکوارٹرز، دفاتر، ریسٹورنٹس اور دیگر کاروباری مراکز موجود ہیں اس لیے عوامی رسائی پر فیس عائد کرنا قانونی اور انتظامی طور پر جائز نہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ شہریوں اور کاروباری افراد سے داخلہ فیس وصول کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ختم کیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں