ہومUncategorizedطاہرہ سید کی وفات کی افواہوں کی تردید

طاہرہ سید کی وفات کی افواہوں کی تردید

نیویارک (لارڈ میڈیا): نامور غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے سوشل میڈیا پر اپنی وفات سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ ان کی صحت اور انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مداحوں کی محبت، فکر اور دعاؤں پر شکریہ ادا کیا اور اپیل کی کہ جھوٹی خبروں کو آگے پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

طاہرہ سید نے بتایا کہ وہ اس وقت نیویارک میں اپنی نارمل اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے افواہوں کے بعد ان کی خیریت دریافت کی۔

فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے بھی طاہرہ سید کی صحت مند ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ان کا وضاحتی ویڈیو پیغام شیئر کیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طاہرہ سید کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں تیزی سے پھیل گئیں، جس کے باعث مداحوں میں تشویش پائی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں