ابوظہبی (لارڈ میڈیا) : متحدہ عرب امارات اور فرانس نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایک نیا دفاعی معاہدہ طے کیا ہے۔ یہ معاہدہ یو اے ای کے وزیر مملکت برائے دفاع مبارک بن فاضل المزروعی کے سرکاری دورہ فرانس کے دوران عمل میں آیا۔
یو اے ای کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور فوجی و دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے دفاعی اور سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ معاہدہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد متحدہ عرب امارات کو ایران کی جانب سے متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


