ہومانٹرنیشنلافغانستان خانہ جنگی کے دھانے پر، طالبان کے خلاف تیاریوں میں...

افغانستان خانہ جنگی کے دھانے پر، طالبان کے خلاف تیاریوں میں اضافہ

کابل (لارڈ میڈیا): افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف جمعہ خان فاتح کی جنگی تیاریوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے صوبہ بدخشاں میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ طالبان حکومت اور سابق ڈپٹی گورنر جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات نے سنگین بحران کی شکل اختیار کر لی ہے۔

افغان جریدے کے مطابق بدخشاں میں تاجک کمانڈر جمعہ خان فاتح کی عسکری صف بندی اور جنگی تیاریاں عروج پر ہیں۔ کمانڈر جمعہ خان نے مقامی عمائدین سے مشاورت بھی تیز کر دی ہے، جبکہ طالبان کی مذاکرات اور نئے عہدے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

جمعہ خان نے اپنی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھ کر فوجی و لاجسٹک دونوں لحاظ سے مکمل تیار کر دیا ہے۔ جمعہ خان کا ماننا ہے کہ بدخشاں کا پہاڑی علاقہ طالبان رجیم کے لیے ان کے خلاف فوجی آپریشن مشکل بنا دے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں