نیویارک (لارڈ میڈیا) : انسٹا گرام نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے ملٹی فوٹو یا ویڈیو پوسٹس میں شامل ہر تصویر یا ویڈیو کے لیے الگ کیپشن لکھا جا سکے گا۔ یہ فیچر فی الحال محدود صارفین میں آزمائشی مرحلے پر ہے اور اس کا مقصد پوسٹس کو مزید معلوماتی اور دلکش بنانا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انسٹا گرام کے کمپوزر میں ایک نیا پاپ اَپ میسج ظاہر ہوتا ہے جس میں صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ وہ پوسٹ میں شامل ہر فوٹو یا ویڈیو کے ساتھ علیحدہ کیپشن شامل کر سکتے ہیں۔
یہ تبدیلی خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگی جو ٹریول، فوڈ، فیشن یا وی لاگز جیسا مواد شیئر کرتے ہیں، کیونکہ اب وہ ہر تصویر یا کلپ کے بارے میں الگ معلومات یا تفصیل بیان کر سکیں گے۔
انسٹا گرام انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے، تاہم کامیاب نتائج کے بعد اسے دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔


