سینیٹ نے مفت اور لازمی تعلیم ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی۔
جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر سینیٹر شیری رحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مفت اور لازمی تعلیم کا ترمیمی بل 2026پیش کیا گیا۔
ترمیمی بل کے مطابق الیمنٹری سے ہائی سکول تک تمام طلباء کیلئے پروگرامنگ سیکھنا اب قانونی طور پر لازم ہوگا، بل کے مطابق رائٹ ٹو فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2012ء میں ترمیم کرتے ہوئے کمپیوٹر تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا، بل کے مطابق سکولوں میں کوڈنگ اور کمپیوٹر سائنس کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنایا گیا ہے، بل کا مقصد طلبا کو عالمی جاب مارکیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے دور کیلئے تیار کرنا ہے۔
سینیٹ نے بل کی منظوری دیدی جس کے بعد اب یہ فوری نافذ العمل ہوگا۔


