ہومپاکستانسینیٹ نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری بل منظور کرلیا

سینیٹ نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری بل منظور کرلیا

سینیٹ نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری بل کی منظوری دے دی۔

جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر سینیٹر شیری رحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے نرسنگ اینڈ مڈ وائفری بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر بل آج منظور نہ کیا گیا تو اس کی مدت ختم ہو جائے گی۔

سینیٹر شہری رحمان نے کہا کہ اراکین کی رائے ہے بل کو مزید غور کیلئے کمیٹی میں بھیجا جائے۔

بل کو کمیٹی کے سپرد کرنے اور فوری منظوری کے حوالے سے ایوان میں ووٹنگ کرائی گئی جس میں دونوں جانب 13، 13 ووٹ آئے۔

ووٹ برابر ہونے پر پریذائیڈنگ آفیسر شیری رحمن نے فیصلہ کن ووٹ بل کے حق میں دیا جس کے بعد ایوان نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری بل منظور کر لیا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں