ہومتازہ ترینچین نے 2026 کے لئے قانون سازی کی ترجیحات کا خاکہ پیش...

چین نے 2026 کے لئے قانون سازی کی ترجیحات کا خاکہ پیش کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2026 کے لئے قانون سازی کی اپنی ترجیحات کا اعلان کیا ہے جبکہ ملک کی جانب سے قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی اور ریاستی کونسل دونوں کے لئے سالانہ قانون سازی کے منصوبے جاری کئے گئے ہیں۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے قانون سازی کے سالانہ ایجنڈے کے مطابق قانون ساز ادارے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں گے اور شاہراہوں پر ٹریفک کے تحفظ اور اساتذہ کے قانون پر نظرثانی میں مدد کریں گے جبکہ سماجی معاونت، صحت کی دیکھ بھال کے تحفظ اور بچوں کی نگہداشت کی خدمات سے متعلق نئے قوانین کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔

ایجنڈے میں ریاستی ملکیتی اثاثہ جات، مالیات، پراسیکیوشن کی جانب سے عوامی مفاد میں دائر کئے جانے والے مقدمات اور سرحد پار بدعنوانی کے خلاف اقدامات سے متعلق قوانین کا مسودہ بھی شامل ہے۔

قانون سازی کے سالانہ ایجنڈے کے مطابق ریاستی کونسل یکساں قومی منڈی کی ترقی، عدالتی دفاتر اور ممکنہ صنعتی حفاظتی خطرات کی تفتیش اور اصلاح سے متعلق ضوابط مرتب کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں