ہومانٹرنیشنلایران کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا “سبق آموز” جواب دینے...

ایران کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا “سبق آموز” جواب دینے کے لئے تیار ہیں، محمد باقر قالیباف

تہران (شِنہوا) ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا ’’سبق آموز‘‘ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایران کی جانب سے امریکی تجویز پر دیئے گئے جواب کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ’’بمشکل قائم‘‘ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں قالیباف کا کہنا تھا کہ ’’ہماری مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا ایسا جواب دینے کے لئے تیار ہیں جو سبق بن جائے۔ ہم ہر ممکن صورتحال کے لئے تیار ہیں اور وہ حیران رہ جائیں گے۔‘‘

ایران نے اتوار کے روز جنگ کے خاتمے کے لئے امریکی مجوزہ متن پر اپنا جواب پاکستانی ثالث کے ذریعے بھیجا تھا۔

ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کی امن تجویز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں صرف ایرانی عوام کے ’’جائز‘‘ حقوق کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بقائی نے مزید کہا کہ مغربی ایشیا میں جنگ کا خاتمہ، ایرانی بحری جہازوں کے خلاف امریکی ’’بحری قزاقی‘‘ کو روکنا، بیرون ملک بینکوں میں برسوں سے منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی، آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانا اور پورے خطے میں امن و سلامتی کا قیام ’’غیر ضروری مطالبات‘‘ نہیں ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں