ہومپاکستانپنجاب، جائیداد دستاویزات کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط عائد

پنجاب، جائیداد دستاویزات کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط عائد

پنجاب حکومت نے جائیداد کی دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی سے منظور رجسٹریشن ایکٹ 2026ء کو حتمی منظوری کیلئے گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا۔

بل کے تحت رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم کی جائیگی، ترمیم کر کے بائیو میٹرک تصدیق کی شق ایکٹ میں شامل کی جائے گی۔

بل کے متن کے مطابق جائیدادوں کیساتھ جن اشیاء کی رجسٹریشن لازم ہے ان کی بائیو میٹرک تصدیق بھی لازم ہوگی، اس حوالے سے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی الیکٹرانک ریکارڈ سسٹم تشکیل دے گی۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں