سعودی عرب نے بنوں میں سیکیورٹی پوسٹ پر ہونیوالے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت دہشت گردی کے المناک واقعے پر پاکستانی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
سعودی عرب نے دہشت گردی اور انتہا پسندانہ کارروائیوں کو مکمل مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ، حکومت پاکستان اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اعلامئے میں یہ کہا گیا ہے کہ بنوں واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔


