ہومپاکستانوفاقی آئینی عدالت، دوسری شادی کی بنیاد پر بچے کی دادی یا...

وفاقی آئینی عدالت، دوسری شادی کی بنیاد پر بچے کی دادی یا پھوپھی کو حوالگی کی درخواست مسترد

وفاقی آئینی عدالت نے دوسری شادی کی بنیاد پر بچے کی حوالگی دادی یا پھوپھی کو دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

پیر کو آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9سالہ بچے کی حوالگی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ چچا اور پھوپھی بچے کی حوالگی کیوں چاہتے ہیں؟ کیا حوالگی مانگنے والوں نے پوچھا ہے کہ بچے کی تعلیم کیسی چل رہی ہے؟، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماں نے دوسری شادی کر لی ہے جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ صرف خاتون کی دوسری شادی کو جواز بنا کر بچے کی حوالگی کیسے کر دیں؟ وکیل نے بتایا کہ ماں نے بچے کو باپ سے ملنے والا حصہ فروخت کر دیا ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ کیا بچے کو اس کے باپ سے ملنے والا حصہ بھی واپس لینا چاہتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ ماں کیخلاف ایف آئی آر بھی کٹوائی گئی، ماں کیخلاف بغض اور عناد روا رکھا گیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ گارڈین کورٹ سے اجازت لے کر ہی ماں نے حصہ بیچا ہو گا اور ویسے بھی ہمارے سامنے کیس صرف حوالگی کا ہے، لگتا ہے بچے کے مفاد کی بجائے پراپرٹی کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔

عدالت نے کہا کہ بچے کی ماں کو حوالگی قانون کے مطابق ہے، خاتون کی دوسری شادی کی بنیاد پر بچے کی حوالگی اس کی دادی یا پھوپھی کو نہیں کر سکتے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست خارج کردی۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں