ہومپاکستانرکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی، حالت...

رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی، حالت تشویشناک، 3 ساتھی جاں بحق

رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جبکہ ان کے 3 ساتھی ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو و پولیس حکام موقع پر پہنچے اور نعشوں و زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت ندیم، خالق داد بلوچ، ضیغم اور حق نواز کے ناموں سے ہوئی ہے، ہسپتال حکام کے مطابق ایوب گادھی کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ رجانہ میں ایوب گادھی کے ڈیرے پر پیش آیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں