ہومپاکستانوفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ، عازمین کا...

وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ، عازمین کا امیگریشن انتظامات پر اظہار اطمینان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کی سہولت و سیکیورٹی بیک وقت یقینی بنانے، متعلقہ اداروں کو ہم آہنگی کیساتھ کام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کو بلا تاخیر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکیورٹی نظام کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

جمعرات کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے اچانک اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور عازمین حج و دیگر مسافروں کی امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد بخاری اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کیلئے قائم سعودی امیگریشن کائونٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔

عازمین نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔مسافروں اور عازمین حج نے کہا کہ امیگریشن کا عمل انتہائی آسان اور تیز رفتار رہا اور کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی، عالمی آمد پر تمام امیگریشن کائونٹرز فعال تھے اور بروقت سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیرداخلہ نے جوائنٹ سرچ چیک پوسٹ کا بھی جائزہ لیا اور سرچ سسٹم کو مزید موثر و تیز تر بنانے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت اور سکیورٹی کو بیک وقت یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہم آہنگی کیساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکیورٹی نظام اپ گریڈ کیا جا رہا ہے،مسافروں کو بلا تاخیر سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں