ہومپاکستانمعرکہ حق میں دشمن کو سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا، عبرتناک...

معرکہ حق میں دشمن کو سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا، عبرتناک و تذلیل سے بھرپور شکست دی، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں دشمن کو سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا، عبرتناک و تذلیل سے بھرپور شکست دی، بنیان المرصوص کی کامیابی میں فیلڈ مارشل کی بہترین قیادت کا کردار اہم، پاک فضائیہ فضائی سرحدوں کی محافظ، ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔

اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ایئر ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جوانوں کو معرکہ حق میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا، پاکستان نے بھارت کو غیر جانبدار تحقیقات کی پیش کش کی مگر دشمن نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے ہر جوان نے بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا، سرینگر سے بھٹنڈا تک دشمن کو سبق سکھایا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ریکارڈ ٹائم میں دشمن کی تنصیبات کو تباہ کر کے جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400کو لمحوں میں تباہ اور دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملا کر بھارتی فضائیہ کو عبرتناک اور تذلیل سے بھرپور شکست دی جبکہ سائبر شاہینوں نے دشمن کی سائبر سیکیورٹی کو تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص میں پاکستان نے بہترین ڈرون صلاحیت کا مظاہرہ کیا، فضائیہ، الیکٹرانک اور سائبر وار فیئر میں دشمن کو دھول چٹائی۔

انہوں نے کہا کہ انہوںنے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین قیادت نے اہم کردار کیا، ہماری قومی قیادت کی وجہ سے یہ کامیابیاں سمیٹنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی محافظ ہے، ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں