ہومانٹرنیشنل5بھارتی ریاستوں میں انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا

5بھارتی ریاستوں میں انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا

بھارت کی 5 ریاستوں میں انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 206 نشستوں حاصل کی ہیں جبکہ ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس 80 نشستیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارتی میڈیا کے بتایا ہے کہ مغربی بنگال کی 294 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کیلئے 148 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو میں اداکار سے سیاستدان بننے والیجوزف وجے کی جماعت نے 108 نشستیں جیتی ہیں، وہاں 234 نشستوں میں سے 118 اکثریت کیلئے ضروری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں بی جے پی اتحاد این ڈی اے نے 92 نشستیں حاصل کی ہیں وہاں حکومت بنانے کیلئے 126 میں سے 64 نشستیں جیتنا لازمی ہیں اسی طرح بھارتی ریاست پانڈیچیری میں بی جے پی اتحاد نے 33 میں سے 18 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے یہاں حکومت کیلئے 17 نشستیں جیتنی ضروری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں کانگریس کی قیادت میں اتحاد نے 140 میں سے 97 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ریاست میں حکومت بنانے کیلئے 71نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں