اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی شدہ عورتوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوہروں کو ہر بات نہیں بتانی چاہئے، ان کے اندر کی عورت بدلہ لینے کیلئے کبھی بھی جاگ سکتی ہے۔
نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ بدقسمتی سے میری کوئی بیٹی ہے نہ بہن، میری زندگی میں بھائی، بیٹے اور شوہر ہیں، تو میری اپنے بھائیوں سے اچھی دوستی ہے، میں ان سے ساری باتیں کر لیتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں اپنے شوہر سے زیادہ باتیں نہیں کرتی کیونکہ شوہر باتیں دل میں رکھتے ہیں اور موقع ملتے ہی طعنے بھی دے دیتے ہیں، ان کے اندر کی عورت بدلہ لینے کیلئے کبھی بھی جاگ سکتی ہے، اس لئے ہر بات شوہروں کو نہیں بتانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے یہ تجربہ خود کر کے دیکھا ہے، شوہروں کو ساری باتیں بتانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے، اور اگر نہ بتائیں تو نقصان بھی نہیں ہے۔


