چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنماء و سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق جبکہ سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او محمد وقاص کے مطابق سابق مولانا محمد ادریس کار میں گھر سے مدرسے جا رہے تھے کہ اتمانزئی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ وہ موقع پر ہی جاں بحق اور 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب فاروق اعظم چوک اور رجڑ بازار میں کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔


