ہومتازہ ترینپنجاب، آئندہ ترقیاتی بجٹ کیلئے 1450 ارب، سوشل سیکٹر کیلئے 564 ارب...

پنجاب، آئندہ ترقیاتی بجٹ کیلئے 1450 ارب، سوشل سیکٹر کیلئے 564 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 1450 ارب، سوشل سیکٹر کیلئے 564ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں 4.4فیصد اور ماحولیاتی و خصوصی منصوبوں کیلئے فنڈنگ میں نمایاں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انفراسٹرکچر کیلئے 380ارب روپے، پروڈکشن سیکٹر کیلئے 177ارب روپے جبکہ سروسز سیکٹر کیلئے 116ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، اسی طرح دیگر شعبوں کیلئے 150ارب روپے اور گورننس سیکٹر کیلئے 61ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں