ایران کے صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایرانی قیادت کے اندر مثالی اتحاد موجود ہے، اختلافات کی خبریں مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان ایران صدارتی دفتر مہدی طباطبائی نے امریکی صدر کا نام لئے بغیر کہا کہ دشمن سیاسی پروپیگنڈا کر رہا ہے، جھوٹ گھڑنے کے بجائے، انہیں اپنی وعدہ خلافی، دھونس اور فریب کاری بند کرنی چاہئے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ایران مذاکرات سے گریزاں نہیں تاہم مذاکرات صرف اسی صورت ممکن ہے جب اسے انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے۔
دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وعدہ خلافی، ناکہ بندی اور دھمکیاں حقیقی مذاکرات میں راہ میں رکاوٹ ہیں، ایران نے مذاکرات اور معاہدے کا خیر مقدم کیا اور کرتا رہے گا، دنیا کو آپکی منافقانہ بیان بازی، دعوئوں اور عمل میں تضاد نظر آ رہا ہے۔


