ہومانٹرنیشنلسمندر میں ایران کی بچھائی بارودی سرنگوں کی صفائی پیچیدہ مرحلہ، پینٹاگون

سمندر میں ایران کی بچھائی بارودی سرنگوں کی صفائی پیچیدہ مرحلہ، پینٹاگون

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات اور دھمکیوں کے باوجود امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کانگریس کو آبنائے ہرمز کی ممکنہ صورتحال سے متعلق اہم حقائق سے آگاہ کر دیا ہے تاہم قانون سازوں کو جنگ سے متعلق اخراجات، حکمت عملی اور مقاصد کے حوالے سے مکمل وضاحت نہیں مل سکی۔

عالمی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے ہائوس آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر امریکا کو آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے عسکری آپریشن کرنا پڑا تو یہ عمل فوری طور پر ممکن نہیں ہوگا، ایران کی جانب سے سمندری حدود میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی ایک پیچیدہ اور وقت طلب مرحلہ ہے جسے مکمل کرنے میں کم از کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہوگا، حکام کے مطابق اس دوران سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر مائنز کلیئرنس آپریشن کرنا ہو گا۔

پینٹاگون نے واضح کیا کہ بارودی سرنگوں کی موثر صفائی کیلئے جنگ بندی ناگزیر ہوگی، فعال جنگی ماحول میں اس نوعیت کی کارروائیاں نہایت خطرناک اور محدود ہو جاتی ہیں، حکام نے کانگریس کو بتایا اگرچہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کیلئے پرعزم ہے تاہم زمینی حقائق اور تکنیکی چیلنجز کے باعث فوری نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

میڈیا کے مطابق اجلاس کے بعد اراکین نے کہا کہ انہیں جوابات سے زیادہ سوالات ملے ہیں، بریفنگ میں ایران کیخلاف جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک سکول پر حملے سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے جس میں تقریباً 165افراد شہید ہوئے تھے جن میں اکثریت کم عمر طالبات کی تھی تاہم ان سوالات کے بھی واضح جوابات نہیں دئیے گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں