امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کے نتیجے میں 31 جہازوں کو ری ڈائریکٹ کیا گیا ہے۔
عالمی میڈیانے کہا ہے کہ سینٹکام کے مطابق کچھ جہازوں کو بندر گاہوں کی جانب واپس بھیجا گیا ہے یا انکو اردگرد چکر لگانے پر مجبور کیا گیا ہے۔
سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے جن جہازوں کو ری ڈائریکٹ کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر آئل ٹینکرز شامل ہیں، تمام جہازوں نے امریکی فورسز کی ہدایات پر عمل کیا، سینٹکام کے مطابق ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی آپریشن میں 10,000سے زائد امریکی فوجی، 17جنگی جہاز اور 100سے زیادہ طیارے شامل ہیں۔


