ہومپاکستانلاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہونا شروع

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہونا شروع

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہونا شروع ہو گئے ہیں، صوبے میں رواں سال اب تک 16 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ایک ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں، لاہور میں رواں سال اب تک تین کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی حواجہ عمران نذیر کے مطابق رواں سال ڈینگی وائرس میں اضافہ کا امکان ہے، ڈینگی ہاٹ سپاٹ پر مکمل فوکس کیا جا رہا ہے، انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور جن علاقوں میں ڈینگی لاروا یا مریض رپورٹ ہو وہاں ڈینگی سپرے لازمی کرائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں