بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ میری والدہ میری پہلی محبت تھیں، وہ بہترین دوست بلکہ میری دنیا تھیں۔
38سالہ اداکارہ نے والدہ کی وفات کے 10دن بعد سوشل میڈیا پر نہایت جذباتی پیغام شیئر کیا ہے جس میں لکھا کہ والدہ کی جدائی نے دل میں ناقابل تلافی خلا اور مسلسل رہنے والا درد پیدا کر دیا ہے، انکو گئے ہوئے 10دن ہوگئے ہیں، میں کوئی طویل پیغام نہیں لکھوں گی، آپ بخوبی جانتی ہیں، آپکے بغیر میں کس کیفیت سے گزر رہی ہوں، آپکی بہت یاد آتی ہے، دوبارہ ملاقات تک۔
اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، ان کیلئے دعائیں اور حوصلہ افزا پیغامات بھیجے ہیں، زرین خان کی والدہ کا انتقال 8 اپریل کو ہوا، کئی مداحوں نے اس موقع پر ماں اور بیٹی کے مضبوط تعلق کو یاد کیا۔
اداکارہ نے 2010 میں سلمان خان کے مقابل فلم ویر سے فلم نگری میں قدم رکھا تھا، جس کے بعد وہ ہاوس فل 2، ہیٹ سٹوری 3، اکثر 2 اور 1921 جیسی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔


