پاکستان میں گزشتہ 9ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے دستاویز کے مطابق جولائی 2025 سے مارچ 2026 تک موبائل فونز کی مجموعی درآمدات 406 ارب 38کروڑ روپے تک پہنچ گئیں، گزشتہ سال اسی مدت میں یہ حجم 314ارب 65کروڑ روپے تھا، اسی طرح درآمدات میں 29.15فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 میں پاکستان نے 41ارب 70کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کئے جو مارچ 2025 کے مقابلے میں 14.28 فیصد زیادہ ہیں تاہم ماہانہ بنیاد پر مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 4.26 فیصد کی معمولی کمی بھی ریکارڈ کی گئی، اس سے قبل فروری 2026 میں درآمدات کا حجم 43 ارب 56کروڑ روپے تھا۔


