اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وائرل خبروں میں کہا گیا ہے کہ دونوں اداکاروں نے مبینہ طور پر سادہ تقریب میں نکاح کیا ہے جس میں دونوں اداکاروں کے قریبی رفقاء نے شرکت کی تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب مداحوں نے خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پسندیدہ جوڑی کو دعائیں دینا شروع کردی ہیں۔


