ہومانٹرٹینمنٹسنتوش کمار کا ایکشن فلم دھرندھر کے سکرپٹ پر چوری کا الزام

سنتوش کمار کا ایکشن فلم دھرندھر کے سکرپٹ پر چوری کا الزام

بھارتی فلمساز سنتوش کمار نے رنویر سنگھ کی ایکشن فلم دھرندھر کے سکرپٹ پر چوری کا الزام عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوش کمار آر ایس نے دعوی کیا ہے کہ دھرندھرکا سکرپٹ ان کے 2023ء میں لکھے گئے سکرپٹ ڈی صاحب پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ مشابہت فلم دیکھنے کے بعد محسوس ہوئی، فلم دیکھنے کے بعد پتا چلا کہ یہ میرا سکرپٹ اور کہانی ہے، میں نے اسے 2023میں بہت محنت سے لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری کہانی کا مرکزی خیال ایک نوجوان کے گرد گھومتا ہے جس کے خاندان پر مجرموں نے حملہ کیا، وہ انتقام میں 10افراد کو قتل کرتا ہے اور بعد میں گرفتار ہوجاتا ہے، اس کی بہادری سے متاثر ہو کر اسے جاسوس کے طور پر بھرتی کیا جاتا ہے۔

سنتوش نے کہ کہا کہ آدیتیہ دھر بہت ہوشیار ہیں، انہوں نے صرف میری فلم کے اہم خطوط لئے اور سیاسی پروپیگنڈا شامل کردیا۔

دوسری جانب، آدیتیہ دھر کی ٹیم نے سختی سے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرندھر کی کہانی اصل آئیڈیا ہے، جسے ادتیہ دھر نے خود لکھا اور ستمبر 2023ء میں رجسٹر کروایا ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں